ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار:گنیش وداعی جلوس کے دوران ڈی جے ساؤنڈ پر پابندی :ہرکام پر امن انجام دینے ڈی سی کی ہدایات

کاروار:گنیش وداعی جلوس کے دوران ڈی جے ساؤنڈ پر پابندی :ہرکام پر امن انجام دینے ڈی سی کی ہدایات

Sat, 26 Aug 2017 21:41:58    S.O. News Service

کاروار:26/اگست (ایس اؤنیوز)اترکنڑا ضلع میں عوامی گنیش اتسواکمیٹی کے نام پر جلوس وغیرہ کےدوران ڈی جے ساؤنڈ کا استعمال نہیں ہوگا، بھاری پٹاخوں کو پھوڑتے ہوئے دھماکہ دارآواز پھیلانے پرپابندی ، ہرایک کام پرامن طریقہ سے انجام دینے کا مقصد لے کر ضلع انتظامیہ سخت احکامات جاری کئے ہیں۔ جس کے نتیجے میں محکمہ پولس کی طرف سے کسی بھی گنیش اتسوا کمیٹی کو گنیش وداعی جلوس کے دوران ڈی جے ساؤنڈ استعمال کرنےکی اجازت نہیں دے رہاہے۔

عوامی جگہوں پردھماکہ دار آواز پر روک لگانے اور ماحول کو پرامن بنائے رکھنے کے لئے ضلع ڈی سی پولس محکمہ کو ہدایات جاری کیا ہے جس کی بنا پر پولس محکمہ ڈی جے ساؤنڈ کی منظوری نہیں دینےکی بات کہی جارہی ہے۔ خیال رہے کہ اس طرح کے سخت ضوابط کا نفاذ صرف اترکنڑا ضلع میں ہی نہیں ہے بلکہ ریاست کے کئی ایک اضلاع پر متعلقہ ڈی سی اور ایس پی نے اسی طرح کے احکامات جاری کئے ہیں۔ اس طرح کے سخت قوانین کی پابندی پر گنیش اتسوا کمیٹیوں کے ذمہ داروں نے اعتراض بھی جتایا ہے۔


Share: